پاکستانجرم وسزا

ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال: ایس ایچ او میاں عبدالرزاق کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد گرفتار

واقعے کی اصل نوعیت تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔پولیس

سمبڑیال(ٹی این آئی) تھانہ سمبڑیال کے علاقہ چک چوہدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 13 سالہ احسن اپنے کزن کے گھر میں مبینہ طور پر رائفل دیکھنے کے دوران گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق احسن کو اس کے کزن فیضان نے گھر بلایا، جہاں گھر میں موجود رائفل کو دیکھتے ہوئے اچانک گولی چل گئی، جو معصوم بچے کو جا لگی۔ شدید زخمی ہونے کے باعث احسن موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرکل سمبڑل ڈی ایس پی سجاد باجوہ اور ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال، انسپکٹر میاں عبدالرزاق، فوری طور پر نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دونوں افراد کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے کی اصل نوعیت تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button