انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کا ایک ہی دن 2 امریکی ایم کیونائن ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں دو امریکی ایم کیو نائن ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کردیا۔ترجمان ایرانی فوج کے مطابق  ایک ڈرون بوشہر اوردوسرا اہواز میں دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا۔ آج گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی۔ جمعرات کو بھی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون کو ملکی حدود میں داخل ہونے پر مار گرایا تھا۔

دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سےہدف کی جانب بڑھتے ہیں اورہدف کونشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔

پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہےکہ تہران کس طرح حساس اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنارہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نےدعویٰ کیا کہ روس نے ایران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں،سابق روسی انٹیلی جنس افسر نےامریکی اخبار کو بتایا کہ روس ایران کےساتھ محدود نوعیت کی معلومات کا تبادلہ کرتا ہےجن میں امریکی فوجی بحری جہازوں اورطیاروں کی جگہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button