
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی، یہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور طرف سے ہمارے ساتھ اس حوالے سے نہ کسی نے بات کی نہ ایسی کوئی خواہش موجود ہے۔
رانا ثناء اللہ نےکہا کہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ ریڈ لائن کیا ہوتی ہے اور کیسے کراس ہوتی ہے، ہمیں کسی کی مِس کال کی ضرورت نہیں ہے۔
