اہم خبریںپاکستانشوبز

اداکارہ نمرہ خان اور زین حامد میں طلاق کی تصدیق ہو گئی

میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی تھی، سابق شوہر زین حامد

لاہور(ٹی این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان اور ان کے سابق شوہر زین حامد کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔نمرہ خان نے مئی 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی،شادی کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پرخوشی کا اظہار بھی کیا، تاہم بعد ازاں ان کے والد کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

نمرہ خان نے اس وقت کہا تھاکہ سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرچھپا دی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نظرِ بد سے بچنے کے لیے اپنی تصاویر شیئر نہیں کرنا چاہتیں،بعد ازاں نمرہ خان کی بعض انسٹاگرام پوسٹس کو ان کے سابق شوہر کے لیے طنزیہ پیغام قرار دیا گیا۔

اب زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ 17 جولائی کو ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات کے باعث نمرہ خان کو طلاق دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button