
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، دفترخارجہ اور وزیراعظم ہاؤس دورے اور سائیڈ لائن ملاقاتوں کا شیڈول طے کرنے میں مصروف ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 8 ستمبر2026 سے شروع ہوگا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں بحث 22 ستمبر سے شروع ہوگی۔
وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور ترقی کیلئے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، شہباز شریف خطے وعالمی امن کیلئے پاکستانی کردار اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی دورہ امریکا کے دوران عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،اہم علاقائی اورعالمی امور پربات چیت ہوگی۔
