
پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پرخاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم انکے نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
نکاح کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی،جہاں روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہارکیا گیا،تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نےنکاح کے اس انداز پر تنقید کی اورسوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی میں کیوں ادا کی گئی۔
کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا،جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔
دوسری جانب رمشا خان نےبہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا، اداکارہ نے اپنے شوہر خوشحال خان کےہمراہ تصاویریا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔
