
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نےفیلڈ مارشل کے دورہ ایران کو امریکا سے منسلک کرنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا۔ہفتہ وارپریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےکہاکہ فیلڈ مارشل کےدورےکوامریکا سے منسلک کرنےوالی خبریں حقائق کےمنافی ہیں،دورے کا مقصد ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔
پاک ایران تجارت سےمتعلق طاہراندرابی نےکہاکہ ایران کےساتھ تجارت بین الاقوامی تجارتی قوانین کے تابع ہے،دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں اورپاکستان باہمی تجارت کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ترجمان نےواضح کیاکہ پاکستان ایران کےخلاف یک طرفہ پابندیوں پرعمل کرنےکاپابند نہیں،ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدہوں تومعاملہ دوسراہوگا،پاکستان نے اقوام متحدہ سےبالایک طرفہ پابندیوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔
