اہم خبریںکاروبار

حکومت نے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا کر دیا

پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے83 پیسےفی لیٹر ہو گئی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول  کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا ت کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 7 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button