فیس بک نے میسنجر سے انسٹاگرام پر پیغام بھیجنے کے نئے فیچرز متعارف کرادیئے
کراچی(ٹی این آئی) فیس بک نے پاکستان میں میسنجر اور انسٹاگرام پر نیا میسجنگ فیچر متعارف کرادیا ہے۔ صارفین کو اپنا میسنجر اپ گریڈ کرنا ہوگا اور نئے فیچرز کے استعمال کی سہولت میسر ہوگی جس میں ایک ہی وقت پر دو افراد کے درمیان باہمی ایپ سے رابطہ شامل ہے۔ لوگ پہلے سے ہی میسنجر استعمال کررہے ہیں ، جن کے ساتھ ہی نئے شامل ہونے والے افراد بھی میسجنگ کے نئے استعمال سے خودکار طور پر مستفید ہوسکیں گے۔ اس اپ گریڈ کا آغاز اگست میں ہوا اور اسے آزمائشی استعمال کے لئے الجیریا، آرجنٹینا، چلی اور ملیشیا میں پیش کیا گیا۔ اب یہ کینیڈا، پاکستان، پیرو اور تائیوان بھر میں بھی دستیاب ہے۔
اس فیچر کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے اور صارفین سے فیڈ بیک جمع کیا جارہا ہے تاکہ میسجنگ کے مجموعی استعمال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی پرائیویسی کنٹرولز اور حفاظتی اقدامات میں بھی اضافہ کررہی ہے۔ فیس بک ترجمان نے باضابطہ بیان میں بتایا، "چاہے آپ کوئی بھی ایپ استعمال کریں، ہم چاہتے ہیں کہ میسجنگ کی سہولت کو تیزرفتار، پائیدار اور دلچسپ بنایا جائے۔ ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم میسنجر اور انسٹاگرام کے لئے زیادہ خصوصیات کے حامل پیغامات بھیجنے کی سہولت پیش کرنے پر پرجوش ہیں جو میسنجر کے ذریعے میسر ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ مزید کسی نئی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر انسٹاگرام اور میسنجر میں اپنے رابطے میں شامل افراد سے جڑ سکتے ہیں۔
"میسجنگ کے عمل نے ٹیکسٹنگ کے ابتدائی ایام سے لیکر اب تک ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ان دنوں ، ہم لوگوں سے باہر ملنے جلنے کے بجائے ویڈیو کالز استعمال کررہے ہیں، اپنے خیالات کے اظہار کے لئے میمز اور جی آئی ایفز استعمال کیا جارہا ہے جن کا عام طور پر اظہار نہیں کرپاتے، اور اپنے قریبی دوستوں کو مزاحیہ تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجتے ہیں۔ پرائیویٹ میسجنگ سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہوئے آن لائن رابطوں میں سے ایک ہے، اور فیس بک کی خدمات کے ذریعے ہر روز 100 ارب سے زائد پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔
اگر لوگ اسے اپ گریڈ نہیں بھی کرتے تب بھی انسٹاگرام اور میسنجر پر ہر شخص کو مختلف ایپس کے ذریعے تلاش کیا جاسکے گا۔ میسنجراسی وقت اپنے نئے لوگو کے ذریعے سامنے آئے گا۔ کمپنی ترجمان نے مزید کہا، "ہم اس بات پر یقین رکھتے کہ میسجنگ کا عمل نیٹ ورک بنانے کے بجائے لوگوں سے متعلق ہونی چاہیئے۔ اکثر لوگ ایک ہی شخص سے رابطے کے لئے مختلف ایپس استعمال کررہے ہیں اور باہمی پلیٹ فارم پر مواد سامنے لارہے ہیں۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ لوگوں کو کنیکٹڈ اور موجود رہنے کا احساس دلایا جائے، چاہے وہ اکھٹے نہ ہوسکیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نجی گفتگو کی بہت زیادہ اہمیت ہے جہاں لوگ ہماری ایپس سے جڑتے ہیں اور باہمی طور پر اظہار خیال کرتے ہیں۔
” اس اپ ڈیٹ میں صارفین کے لئے 10 سے زائد نئے فیچرز شامل ہیں جو صارفین کی گفتگو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔ جیسے واچ ٹوگیدر فیچر میں آپ ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں یا اپنے پسندیدہ ٹی وی شو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سیلفی اسٹیکرز، بوم رینج کا منفرد ہائبرڈ، ایموجیز اور سیلفیز سے لیکر کنورسیشنزتک ری ایکٹ اور وینش موڈ شامل ہیں جہاں میسجز دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔
صارفین کا بھی ان فیچرز پر مزید کنٹرول ہوگا کہ کون شخص انہیں براہ راست میسج بھیج سکتا ہے اور کون بالکل بھی نہیں بھیج سکتا۔ انسٹاگرام پر اب آپ کے پاس فعال طور پر سیفٹی نوٹیفکیشنز آئیں گے جس سے آپ کو مشتبہ سرگرمی کی نشاندہی میں مدد ملے گی اور کسی چیز کو نامناسب سمجھنے پر آپ اسے بلاک یا نظر انداز کرنے کے لئے ایکشن لے سکیں گے۔