اہم خبریںپاکستان

امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹرا افغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برآمد ہوگا، منیراکرم

نیویارک (ٹی این آئی)پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹرا افغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برآمد ہوگا،ہمیں دہشتگردی اور جائز حق خود ارادیت کے حصول کی تحریک میں فرق واضح کرنا ہوگا۔۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، بھارتی حکومت 70سال سے کشمیری عوام کی حقوق غضب کیے ہوئے ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کرکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، بیرونی قبضہ اور جارحیت بدترین ریاستی دہشت گردی کی اقسام ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی قیادت کو قید اور نظر بند رکھا گیا ہے، گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دہشتگردی نے ہزاروں جانوں کا نقصان کیا۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے 13 ہزار کشمیریوں کو قید کیا ہوا ہے، بی جے پی کی حکومت میں اسلاموفوبیا باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت جاری ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل و منشور کی پر زور مذمت کرتا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے سرحد پار سے جاری دہشتگردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، عوام اور ہماری فورسز نے ہمت اور ہم آہنگی کے ساتھ دوبارہ مقابلہ کیا اور ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برا?مد ہوگا، دہشتگردی کو اپنے تمام منشور میں ہر جگہ جامع طور پر شکست دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button