
لاہور(ٹی این آئی نیوز) گزشتہ روز قبل ن لیگ سے تعلق رکھنے والےمنجھے ہوے سیاستدان سے ایک ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کی خاموش سیاست کے حوالے سے گفتگو کا شرف حاصل ہوا،
جسمیں نواز شریف کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سیاسی شخصیت اور وقت کی اہمیت کے مطابق فیصلے کرنے کا کنر خوب جانتے ہیں ان کی خاموشی یونہی بے سبب نہیں ہوتی۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مشرف مارشل لاء کے دورسے لیکرآج تک اپنے سیاسی حریفوں کو سرپرائز دیا،اب یہ سرپرائز اپنی جماعت کے کچھ راہنماوں کے لئے رکھا ہے۔۔؟
