اہم خبریںپاکستان

اپنے مہربان کو مشورہ ہے سیاسی قیدی کی رہائی کے ساتھ ساتھ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا اعلان بھی کر دیتے تو اچھا ہوتا،شہباز شریف کا منڈی بہاالدین میں خطاب

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مفت مشورہ  دیا ہے۔منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایک مہربان نے کہا اقتدار میں آئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، اپنے مہربان کو مشورہ ہے اس کے ساتھ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا اعلان بھی کر دیتے تو اچھا ہوتا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ ان ذاتی جیلوں میں ظلم ہو رہا ہے ،بچوں ،خواتین اور لوگوں پر تشدد ہوتا ہے ،تھانے دار اور اسسٹنٹ کمشنر خاموش ہوتا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ  2013 سے 2018 تک پنجاب میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا جو ایک ریکارڈ ہے ، نوازشریف وزیراعظم بنے تو دیہات اور قصبوں میں نوجوانوں کو زرعی قرضے دیں گے،منڈی بہاؤالدین میں جدید یونیورسٹی بنائیں گے۔

 

واضح رہے کہ گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول نے الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اپنا پہلا حکم بھی بتایا، انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button