
اہم خبریں
حکومت کا’اے۔جی۔پی۔آر ‘ اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کے ذریعے “وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022″ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے جمع ہونے والےفلڈ ریلیف فنڈ 2022 کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے’اے۔جی۔پی۔آر ‘ اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کے ذریعے “وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022″ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہناہے کہ جمع اور خرچ ہونے والے فنڈز کا آڈٹ ہوگا کہ کتنا پیسہ آیا اور کہاں خرچ ہوا،یہ آڈٹ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی
