پاکستانشہر شہر سے

ضمنی الیکشن حلقہ این اے 75ڈسکہ:پی ٹی آئی کی کامیابی پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا سر پرائز دیں گے۔بریگیڈیئر اسلم گھمن

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سیالکوٹ (ٹی این آئی ) مرکزی رہنما تحریک انصاف بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی ترقی علی اسجد ملہی اوربلے کی جیت لازم وملزوم ہے (ن) لیگ کی دوغلی سیاست ہے اسے ووٹ دینا ہی فضول ہے ، حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی10اپریل کے الیکشن میں کامیابی کے ساتھ ہی ڈسکہ اورپورے حلقہ این اے 75 میں کم از کم ایک ارب روپے کا ترقیاتی پیکج ملے گا یہ ہمار اوعدہ نہیں بلکہ ہاتھ پر سرسوں جمانے والی بات ہے ادھر جیت ادھر حکومت ایک ارب کے ترقیاتی فنڈ زہم لے کر آئیں گے مطلب علی اسجد ملہی ایک ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کا پیکج لے کر ڈسکہ کو اپنی کامیابی کے شکریہ کے طورپر لا کر دیں گے اس لیے (ن)لیگ جیتے گی بھی اگر تو ڈسکہ اورحلقہ این اے 75 کو ایک ٹیڈی پیسے کا فائدہ نہ ہوگا علی اسجد ملہی 10اپریل کو جیتے گا تو ڈسکہ کو ترقی وخوشحالی کے نئے دورمیں داخل ہوجائے گاوزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈسکہ کے لیے خود آکر ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی پیکج کو لانچ کریں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ووٹرز ،سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ 10اپریل کو پہلے کی طرح عمران خان بلا اورعلی اسجد ملہی جیتے گا خدا نے چاہا تو عوام مطلب اہل حلقہ کے ووٹوں سے تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرے گی ہم تمام دیہات اورڈسکہ شہر کے لوگوں کی محبتوں کے مقروض ہیں انشاء اللہ 10اپریل کو این اے 75 سے علی اسجد ملہی جیتے گا تو ہم ووٹوں ،محبتوں ،دعائوں کا قرض اتارنے آئیں گے بس اداروں کو برابھلا کہنے والے نواز شریف ،مریم نواز کو ووٹ کی طاقت سے اہلیان حلقہ این اے 75 والے 10اپریل کو بلے کو کامیاب کروا کر مت د ے دیں عل اسجد ملہی ڈسکہ کے عوام کو مایوس نہیں کرے گا 10اپریل کو انشاء اللہ ڈسکہ سے بلا ہی جیتے گا ،کورونا اور(ن) لیگ سے بچیں یہ دونوں ملک عوام اوراداروں کے خلاف ہیں ووٹ عمران خان کو دیں ووٹ بلے کو دیں ووٹ علی اسجد ملہی کو دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button