اہم خبریںجرم وسزا

ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ، 360 پولنگ اسٹیشن پر4 ہزار سے زائد پولیس وسیکورٹی اداروں کی نفری تعینات۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سیا لکوٹ (وقاص ارشد گھمن بیورو چیف ٹی این آئی)

سیالکوٹ ڈسکہ این اے 75 میں ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں پولیس کا فلیگ مارچ اور ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالہ سے بریفنگ، این اے 75 کے 360 پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات، 4 ہزار سے زائد پولیس کی نفری کے ساتھ دیگر سیکیورٹی ادارے بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 10.04.2021 سیالکوٹ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کے سربراہی میں فلیگ مارچ۔ ترجمان پولیس کے مطابق این اے 75 کے 360پولنگ اسٹیشنز جن میں انتہائی حساس کیٹیگری اے 47، حساس کیٹیگری بی 176 اور کیٹیگری سی 137 پولنگ اسٹیشنز پر چار ہزار ایک سو باسٹھ (4162) پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی جانب سے ان پولنگ اسٹیشن پر فول پروف سیکیورٹی کے سحت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 4 ایس پیز ، 12 ڈی ایس پی، 32 انسپکٹر، 47 سب انسپکٹر، 176 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 137ہیڈ کانسٹیبلان، 1444 کانسٹیبلان، 150 لیڈیز کانسٹیبلان، 102 ریزور پولیس، 20 ایلیٹ پولیس ٹیم کے علاوہ رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کی پولیس افسرملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالہ سے بریفنگ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ووٹرز اور امیدواروں کی سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ضمنی انتخابات کو پر امن اور محفوظ ماحول کے سلسلہ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button