جرم وسزا

شرافی گوٹھ پولیس نے کباڑ کی آڑ میں منشیات کے دھندے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا

کراچی(ٹی این آئی)شرافی گوٹھ پولیس نے کباڑ کی آڑ میں منشیات کے دھندے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فیوچر کالونی میں قائم کباڑ کی دکان پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان زین العابدین اور سلمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے2 سے سے زائد اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کر لی، ہیڈ محرر فاروق نے بتایا ہے کہ اہلے محلہ نے شکایت کی تھے کہ کباڑ کی آڑ میں منشیات کا مکروہ دھندہ ہو رہا ہے ، پولیس نے کارروائی چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button