پاکستانجرم وسزا

لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور نجی نیو ز چینل کے ڈائریکٹر نیوز عامر راﺅ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔صدر ارشد انصاری

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی)لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور نجی نیو ز چینل کے ڈائریکٹر نیوز عامر راﺅ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نجی نیوز نے کاہنہ لاہور میں جعلی پولیس مقابلہ کی خبر نشر کی تھی جس کے بعد 11پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا ان معطل پولیس اہلکاروں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں شامل مظاہرین پولیس کے ایماءپر مشتعل ہوکر عامر راﺅ کی گاڑی پر حملہ کردیا اور ڈنڈ ے مارمار کر گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا گیامگر وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔گورننگ باڈی نے اپنے احتجاجی بیان میں اس حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو انکے صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے کےلئے شر پسند عناصر کی طرف سے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن صحافی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسی بھی صور ت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے پر صحافی کے اوپر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف 24گھنٹوں کے اندر قانونی کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر صحافی کمیونٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button