
پاکستان
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹرکوحکومت پاکستان نےپاسپورٹ جاری کر دیا
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوحکومت پاکستان نےپاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاسپورٹ کے اجراء کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے البتہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا
