
لاہور (ٹی این آئی) حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، مہنگائی،چینی، ایرانی تیل کی سمگلنگ اور ڈالر کی روک تھام کے لئے تحقیقاتی اداروں کوگرین سگنل مل گیا،روالپنڈی کے بڑوں کی بیٹھک ،بڑے طبقہ کےمافیا کو ہاتھ ڈالنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے نیب۔ ایف آئی اے ،ایف بی آر،انٹیلی جنس اداروں کی مشاورت سے گرفتاریاں کی جائیں گی۔
گرفتاریوں کا عمل اکتوبر سے شروع کئے جانے امکان،باوثوق ذرائع سے ملا ہے حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے کے تین بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں مزید پر مشاورت کا عمل جاری ہے ذرائع نے بتایا ہے تین بڑوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے ریاستی اداروں میں اٹھنے والے اعتماد کی بحالی کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی ڈالر کی اڑان میں ملوث مافیا کو نکیل ڈالنے اور میگا کرپشن میں ملوث سابق اراکین پارلیمنٹ اورسابق بیوروکریسی کے گریڈ18 سے 22 تک کے وہ ملازمین جنہوں نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنارکھے ہیں ان کی ماہ ستمبر 2022تک لسٹیں تیار کرکے اکتوبر کے وسط سے گرفتاریاں کی جائیں گی اور ان سے قومی خزانہ کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کرکے ،آئی ایم ایف، سے آزادی حاصل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ،،سیل،، قائم کیا جارہا ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے اربوں روپے کے بے نامی اثاثے چھپا رکھے ہیں اور ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہیں ان کی جائیدادوں اور بنک بیلنس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جن کوضبط کر کے قومی خزانہ میں جمع کروایا جائے گا،اس بات کا بھی خارج از امکان نہیں کہ اس احتسابی عمل کے بعدپاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے مالکان کا بھی احتسابی عمل شروع نہیں کیا جائے گا؟ذرائع نے مزید بتایا اس عمل کے بعد صوبائی اور وفاقی اداروں میں بیٹھے ہوے کرپٹ عناصر کا بھی احتسابی عمل شروع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس وقت پورے حکومت پاکستان کی طرف سےملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
