
تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ سیالکوٹ نے سمبڑیال کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز کر کے جیت لی
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ سیالکوٹ نے سمبڑیال کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز کر کے جیت لی ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے اور ونر ٹرافی جبکہ رنز اپ سمبڑیال کو 1 لاکھ روپے اور ٹرافی بطور انعام دی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر تحصیل انڈر 16 ڈسٹرکٹ سیالکوٹ فٹبال چیمپئن شپ کے تمام میچز کنٹونمنٹ فٹ بال گراؤنڈ کینٹ میں کھیلے گئے۔ جس میں ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیالکوٹ نے ڈسکہ کو صفر، ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پسرور کو سمبڑیال کے ہاتھوں ایک ، چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فائنل مقابلہ سیالکوٹ اور سمبڑیال کے مابین انتہائی سنسنی خیز رہا پہلے ہاف میں سمبڑیال کے عبداللہ نے 1 گول سے سیالکوٹ پر اپنی برتری قائم کی جبکہ دوسری ہاف میں سیالکوٹ وہاج، ہیزل لیو اور رونی عمران نے یکے بعد دیگرے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے فاتح دلوائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل کو ہدایت کی کہ وہ انڈر 16 فٹبال ڈسٹرکٹ کی ٹیم کیلئے انہی ٹیموں سے میرٹ پر کھلاڑی لئے جائیں تاکہ یہ ٹیم ڈویژن اور صوبہ اور مختلف لیول پر سیالکوٹ کی نمائندگی کرے اور جیت کر ائے۔