اہم خبریں

ق لیگ کا مستقبل خطرے میں چوہدری برادران میں پھوٹ،شجاعت ن لیگ ، پرویز الٰہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں قریبی ذرائع کا دعوٰی

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور: مسلم لیگ ق اور خاندان میں سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیاسی اختلافات کے معاملے پر چوہدری برادران نے حتمی فیصلوں کے لیے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے چوہدری حسین الٰہی نے مسلم لیگ ق سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ مل کر کروں گا۔

باوثوق ذرائع نے مزید  بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری مونس الٰہی اور حسین الٰہی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے اور وزارت اعلی پنجاب کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں امیدوار ہونگے ذرائع نے مزید بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے بقاعدہ طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button