اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

میگا کرپشن سکینڈل: میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن نےمقدمہ درج کرلیا

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ایک ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے مویشی منڈیوں کے کیس میں ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے شواہد پر بعد از انکوائری مقدمہ درج کیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم سی ایل افسران نے ٹھیکے داروں سے مل کر 2021 میں مویشی منڈیوں پر 52 کروڑ روپے خرچ کیے اور اگلے ہی سال اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کیا اور سال 2022 میں مویشی منڈیاں لگانے کا خرچہ ایک ارب 76 کروڑ ظاہر کیا اور بعد ازاں ایم سی ایل ملازمین نے ٹھیکے داروں سے مل کر جعلی ریکارڈ اور بل بنا کر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کیں۔

اینٹی کرپشن لاہور نے کرپشن کے واضح شواہد پر ایم سی ایل کے ملازمین ندیم طاہر سدرہ ظفر قیصر حنیف فیصل ،یوسف سندھو اور محمد زبیر اور ٹھیکے داروں ملک راشد ،ملک ارشد، زوہیب، ملک تنویر ،ملک شہباز اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں

 

جبکہ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق چیرمین فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل زاہد اکرام اور دیگر افسران کے خلاف فیصل آباد ماسٹر پلان کی منظوری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے واضح شواہد پر مقدمہ درج کر لیا ہے

 

اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے زاہد اکرام نے سابق چیرمین میاں وارث عزیز کا آلہ کار بن کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور زرعی رقبہ کو رہائشی رقبہ ظاہر کرنے کے لئے کروڑوں روپے رشوت لی اور بہت سا رقبہ غیر قانونی طور پر براؤن سے کمرشل اور گرین سے براؤن ظاہر کیا اور

 

فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد کے زریعے لوگوں سے رشوت لیکر ماسٹر پلان میں ردوبدل کیا۔ زاہد اکرام اس وقت ڈی جی ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سابق ڈی جی زاہد اکرام کی گرفتاری کے لیے ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا مگر وہ دفتر سے فرار ہو گئے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سابقہ چیرمین اور ڈائریکٹر جنرل کی ملی بھگت سے خزانہ سرکار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا جس پر بعد از انکوائری سابق چیرمین میاں وارث عزیز اور ڈی جی زاہد اکرام، بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد اور ای ڈی عثمانی اینڈ کمپنی رافع احمد صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button