اہم خبریںپاکستان

افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

راولپنڈی (ٹی این آئی) آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک مشکل لیکن اہم سال اختتام پذیرہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے قابل فخرعوام کو نیا سال مبارک ہو۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سال 2024  پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے،  پاکستان کی مسلح افواج مادروطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں،  یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے،  آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔سال نو کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button