اہم خبریںپاکستان

بھارتی وزارت خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا

Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)بھارتی وزارت خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کردیا۔

ٹی این آئی نیوز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہد بھی معطل کردیا گیا ہے، اٹاری اور واہگہ بارڈرکو بند کررہے ہیں۔

 

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا، بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کررہا ہے، 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا

 

بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائےگا، پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہے

 

مقبوضہ کشمیر، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو بھی واپس بلارہا ہے

بھارت کی سفارتی جارحیت پر پاکستانی دفتر خارجہ متحرک

 بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات مزید نچلی سطح پر لانے کے اعلان کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ بھی متحرک ہوگیا۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں بھارتی سفارتی جارحیت پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی سفارتی جارحیت کا اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اعلیٰ سطح کی قیادت کی ہدایت کے بعد فیصلوں کا اعلان کرے گی، وزارت خارجہ کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تفصیلی بریفنگ دے گی اور حتمی فیصلے سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کرے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید نچلی سطح پر لایا جائے گا جبکہ بھارتی دفاعی، ائیر اور نیول اتاشیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو واپس بھیجنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو واپس بھجوانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے سیاحتی مقام پر گزشتہ روز سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد آج بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کے سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button