اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کےبعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگ گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر رکھا ہے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کےبعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کردیے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ جنید اکبر کے استعفے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آفس کے ملازمین کا بھی ٹرانسفر ہوگیا۔

جنیداکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے استعفے دے رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button