اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری

مون سون کے 11 ویں اسپیل کے تحت 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،(پی ڈی ایم اے)

لاہور(ٹی این آئی)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون کے 11 ویں اسپیل کے تحت 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے بتایا کہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4700 سے زائد دیہات  متاثر  ہو چکے ہیں، دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2475 دیہات اور دریائے راوی میں 1458 دیہات متاثرہوئے۔

ریلیف کمشنر نے ڈیم میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بتایاکہ منگلاڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100فیصد بھر چکا ہے جبکہ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 88 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

  سیلابی صورتحال کےباعث مجموعی طورپر 45 لاکھ74ہزار لوگ متاثر ہوئے اور حالیہ سیلاب سے مختلف حادثات میں اب تک 104 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button