اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے  لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔اب مذاکرات نہیں ہو سکتے۔رانا ثناللہ 

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو پیش کش وزیر اعظم نے کی وہ آج بھی موجود ہے۔سیاسی مشر وزیر اعظم

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کے مشیر  سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے  لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔  بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو  ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو پیش کش وزیر اعظم نے کی وہ آج بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button