اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دے، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں۔مریم نواز کا مشورہ

پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے، ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ کا کام آج شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ انہوں نے گوجرانوالہ آنے کیلئے وقت نکالا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، چند دنوں میں فیصل آباد میں میٹرو منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے، ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی،پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے، پنجاب میں انفرا سٹرکچر، صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 40 فیصد مہنگائی سے 4 فیصد تک کمی آئی ہے، پنجاب میں سی پیک، میٹر و بس، اورنج لائن، تعلیم و ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے، میانوالی اور گجرات میں بنیادی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، میانوالی اور گجرات آج ترقی کی جانب گامزن ہیں، بارش کے پانی کے مسائل حل، سڑکیں اور گرین لائن منصوبے جاری ہیں، ستھرا پنجاب، ماڈل ویلجز اور سیوریج منصوبے پنجاب بھر میں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں 12سال سے برسراقتدار حکومت کی کارکردگی صفر ہے، خیبر پختونخوا کی عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر آباد کہ کر ن لیگ کو ووٹ دیا، خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ وفاق اور پنجاب کی سرکاری مشینری پر حملہ آور ہوا۔

 

مریم نواز نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دے، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں، عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز نے کہا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، ہزاروں کی تعداد میں اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر مکمل ہو رہے ہیں، ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے، فوربز میگزین نے بھی ستھرا پنجاب پروگرام کی پذیرائی کی، ستھرا پنجاب پروگرام کے 50 ہزار ٹن کوڑا اٹھا چکے ہیں، پر ضلع میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کے پاس اپنی مشینری موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیوریج کا نیا نظام لا رہے ہیں، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے بھی جاری ہیں، سیکڑوں ماڈل ویلجز پر بھی کام جاری ہے، ایک سال میں پنجاب بھر میں 20 ہزار کلو میٹر سڑکیں بنا چکے ہیں، 2 سال میں 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا لیں گے، پنجاب بھر میں مزدوروں کیلئے راشن کارڈ جاری کیے ہیں، طلبہ کو 80ہزار اسکالز شپ اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ دے چکے ہیں، تمام سرکاری اسکولوں میں تمام تر بنیادی ضروریات پوری کر رہے ہیں، طلبہ کو اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم بھی دی جا رہی ہےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایک ہزار فیلڈ اسپتال 2کروڑ عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں صحت کے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button