اہم خبریںپاکستان

راشن کارڈ پروگرام کیلئے3,339 شہریوں کی درخواستوں کی دوبارہ سے جانچ پڑتال شروع۔

تھااورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو مجموعی طور پر 9,498 افراد کا ڈیٹا موصول۔

لاہور(ٹی این آئی)مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے3,339 شہریوں کی درخواستوں کی دوبارہ سے جانچ پڑتال ہوگی۔حکام کے مطابق شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیٹا کی دوبارہ سے تصدیق کی جائے گی ،سماجی طور پر کمزور خاندانوں کو راشن کارڈ دینے کے لیے الگ سے ڈیٹا طلب کیا گیا تھااورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو مجموعی طور پر 9,498 افراد کا ڈیٹا موصول ہواہے۔

مستحقین کے لیے 6,159 راشن کارڈز کی طباعت مکمل کرلی گئی ہے،پنجاب میں راشن کارڈ کے لیے چار ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جواشیا ءخوردونوش کی خریداری پر راشن کارڈ سے حاصل ہوگی ۔
اس سے قبل بھی پنجاب میں شہریوں کو راشن کارڈ دئیے جاچکے ہیں ،وزیر اعلیٰ کی جانب سے سماجی طور پر کمزور خاندانوں کے لیے الگ سے پروگرام شروع کیا گیا تھاجس کے تحت رجسٹریشن اور تصدیق کا عمل جاری ہے ۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ راشن کارڈ پروگرام معاشی دباؤ کا شکار خاندانوں کو فوری ریلیف دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button