اہم خبریںجرم وسزا

آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سال نو میں۔ کرائم کنٹرول کرنے کے لئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد ہماری ریڈ لائن ہے تا ہم پولیس افسران خواتین ،بچوں کیخلاف جرائم کے کیسز پر توجہ دیں۔ڈاکٹر عثمان

لاہور(ٹی این آئی)آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سال نو میں۔ کرائم کنٹرول کرنے کے لئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سال 2026ء کیلئے پولیس کو دیئے گئے ٹاسک کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔  اجلاس میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کی جانب سے سال نو کے اہداف سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کرائم کنٹرول، منشیات کے خاتمے ،، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے اہداف سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کہا کہ  خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد ہماری ریڈ لائن ہے تا ہم پولیس افسران خواتین ،بچوں کیخلاف جرائم کے کیسز پر توجہ دیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سال نو میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے پٹرول کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کا جائزہ بھی لیا۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔  قوانین کے مطابق مخصوص دنوں میں ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔  لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی، بہتر بنانے کیلئے ویلفیئر ،پروموشنز سے پولیس کا مورال بڑھائیں۔

اجلاس کے چلتے انھوں نے  آر پی اوز کو سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹس مقرر کرنے، کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پر ذمہ داران کا کڑا احتساب کرنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق  شہدا کے اہل خانہ، فورس کی ویلفیئر، پروموشنز رواں سال بھی ترجیح رہے  گی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول،سی ٹی او اطہر وحید،ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ذیشان اصغر، چیف ایڈمن آفیسر سیف سٹیز عمارہ اطہر، ے آئی جی لاجسٹکس محمد عبداللہ لک، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت  اور تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button