انٹرنیشنلاہم خبریں

ہمارے والد 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے،پاکستان جانا چاہتےہیں،بانی تحریک انصاف کے بیٹوں کا سوشل میڈیا پر پیغام

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

لاہور(ٹی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکو متیں اس معاملے پرآواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button