انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف بھارت کےکسانوں کاملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمدکر سکے گا

اسلام آباد(ٹی این آئی)بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف بھارت کےچھوٹےکسانوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔کسانوں نے ملک بھر میں بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تجارتی معاہدہ بھارت کےانتہائی محفوظ کاشتکاری کے شعبےکو امریکی مصنوعات کے لیےکھول دےگا، بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمدکر سکے گا۔اس معاہدے سے قیمتوں میں کمی کےخدشات، مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات شامل ہیں۔معاہدےکے تحت بھارت امریکی فارم کےسامان پر محصولات میں کمی کرےگا، بھارت روس سے تیل خریدنا بھی بندکردےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button