
اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیںمشترکہ بیان میں Organisation of Islamic Cooperation، League of Arab States اور Gulf Cooperation Council کی بھی تائید شامل تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔
ممالک نے مغربی کنارے کے الحاق یا غزہ سے علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ممالک نے ایسے بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
