انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کے ساتھ جنگ میں 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ

گزشتہ روز ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ایران کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی جنگ میں یہ امریکی ہلاکتوں کی پہلی اطلاع ہے، سینٹرل کمانڈ  نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سینٹ کام کے مطابق کچھ دیگر اہلکار اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں اور انہیں ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button