انٹرنیشنلاہم خبریں

اسحاق ڈارکی ایرانی سفارتخانےآمد، سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کااظہارکیا

ایران کےسپریم لیڈرکی شہادت پرپاکستان کی جانب سے ایرانی قوم کے غم میں شریک ہیں

اسلام آباد(ٹی این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے  ایرانی سفارتخانے میں ایرانی سفیررضا امیری مقدم سےملاقات میں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کااظہارکیا۔اسحاق ڈار نے ایرانی سفارتخانے کی تعزیتی کتاب میں پیغام بھی درج کیا، اسحاق ڈار نے آیت اللہ خامنہ ای شہیدکے اہلخانہ اور ایرانی قوم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں برادر ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ایران کےسپریم لیڈرکی شہادت پرپاکستان کی جانب سے ایرانی قوم کے غم میں شریک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button