اہم خبریںپاکستان

پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان  جاری  بحران کے خاتمےکے لیے بامقصد  مذاکرات کی  میزبانی کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور  تنازع کے جامع تصفیے اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button