
سیالکوٹ(ٹی این آئی)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوئی نادرن گیس سیالکوٹ کے آر ایم ریاست علی باجوہ نے طمع نفسانی کی خاطر نئے رولز دریافت کر لئے،حکومت پاکستان نے نئے قوانین کے تحت ڈیمانڈ نوٹس کی پالیسی ترتیب دیتے ہوے نئے میٹر کنکشن کی بحالی اور صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ارجنٹ ڈیمانڈ نوٹس پر فوری میٹر نصب کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عوام نے نئی پالیسی کے تحت ارجنٹ ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا دئے مگر میٹر کنکشن کے لئے سیالکوٹ دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔
مگر ان لوگوں کے نئے میٹر نصب کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق آر ایم سیالکوٹ ریاست باجوہ نے مبینہ طور طمع نفسانی خاطر نئے رولز ترتیب دیکر کرپشن کا راستہ ہموار کردیا ہے،متعلقہ عملہ اب سائلین کو طرح کے بہانے بنا کر مبینہ بھاری رشوت وصول کرکے میٹر کنکشن نصب کررہے ہیں جب کوئی سائل شکائت لے کر آر ایم کے پاس جاتا ہے تو مبینہ آگے سے ٹال مٹول کرنے لگتے ہیں اور نئے رولز ترتیب دینے کا ذمہ دار ایم ڈی عامر طفیل کو ٹھرا دیتے ہیں جسکی وجہ سے سائلین ذلیل وخوار ہو کر عملہ کو مبینہ بھاری رشوت دینے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔
اہل علاقہ کے لوگوں نے سوئی گیس سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی مبینہ کرپشن کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اورایم ڈی عامر طفیل سے متعلقہ ذمہ دران افسران اور عملہ کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،تاہم اس حوالے سے موقف دریافت کرنے کے لئے آر ایم ریاست باجوہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی سارا ملبہ ایم ڈی پر ڈال دیا ہ ے۔یادرہے کہ ارجنٹ میٹر کے کنکشن کے لئے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے والے سائلین کے کنکشن کے چار سے 6ماہ تک کا وقت لگ جاتاہے۔
