اہم خبریںپاکستان

ہری پور: گیس پائپ لائن پھٹنے سے آتشزدگی، ایک ہی گھرانے کے 8 افراد جاں بحق

شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔

ہری پور(ٹی این آئی)ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے  کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button