لاہور (ٹی این آئی )یونیورسٹی فیصل آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ
سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین کی گرفتاری آج متوقع
اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیمیں تیار
رانا اقرار احمد خان اور سابق رجسٹرار چوہدری محمد حسین پر اینٹی کرپشن فیصل آباد میں پرچہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
رانا اقرار کروڑوں روپے کی کرپشن ،اقربا پروری اور اختیارات کے غلط استعمال جیسی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب
رانا اقرار نے بطور وائس چانسلر رُقعہ پر اپنے خاص لوگ بھرتی کئے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
گولڈ میڈلسٹ اور میرٹ والے رُلتے رہے جبکہ سفارش اور پیسے والے نوکریاں لے اُڑے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
رانا اقرار احمد تقریباً 9سال بلا شرکت غیر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے اور کرپشن کی نئی تاریخ رقم کرتے رہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم رانا اقرار نے اپنے دور میں 608 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب
رانا اقرار نے غیر قانونی طور پر 138 گزٹیڈ اور 470 نان گزٹیڈ بھرتیاں کیں ۔ اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم آئین پاکستان ، حکومت پنجاب کے قوانین اور یونیورسٹی کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
غیر قانونی اور پرچی پر بھرتیاں کرکے ملزم نے قومی خزانے کو تقریباً 42 کروڑ کا نقصان پہنچایا ۔ اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم ایک وقت میں دو دو تنخواہیں وصول کرتے رہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
رانا اقرار نے VC کے ساتھ ساتھ غیر ملکی NGO کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لگ کر ساڑھے بیتالیس لاکھ تنخواہ وصول کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم نے چانسلر کی منظوری کے بغیر 90لاکھ روپے اپنے آپ کو اعزازیہ دیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب
ملزم کے خلاف دیگر سنگین مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب