
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی روس کے شمالی مغربی شہرسینٹ پیٹرز برگ پہنچ گئے، ایرانی وزیرخارجہ آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے، رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی مذاکرات اور جنگ بندی کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، عباس عراقچی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔
یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
