
اسلام آباد(ٹی این ائی)کراچی میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔حکام کے مطابق پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا روزانہ 150 سے زائد مریض جناح اسپتال آرہے ہیں جبکہ عام دنوں میں پیٹ کے امراض کے ساتھ آنے والےمریضوں کی تعداد 50 تک تھی۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض الٹی، موشن، پیٹ درد اور ڈائریا کی شکایات کے ساتھ آرہے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری صاف اور ابلا ہوا پانی پئیں، باسی اور کھلے کھانوں سے پرہیز کریں،کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں اورصفائی کا خاص خیال رکھیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو دیے گئے مشورے میں کہا ہے کہ گرمی میں زیادہ پانی، او آر ایس اور مشروبات کا استعمال کریں۔
