اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

اسلامآباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کی بڑھتی ہوئی آبادی کے کیلئے مؤثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایتوزیراعظم کا قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نیشنل پاپولیشن کونسل کی خود سربراہی کریں گےنیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شامل ہوں گے

وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے : وزیراعظم

حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آگاہی مہم، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور متوازن ترقی کے ذریعے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پایا جا سکے : وزیراعظم

آبادی کے بہتر نظم و نسق کیلئے “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” اپنائی جائے : وزیراعظموزیراعظم کی عوامی آگاہی مہم میں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماؤں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت

اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی

ملک میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے : بریفننگتمام ہیلتھ مراکز پر خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات مہیا کرنے سے آبادی پر کنٹرول میں مدد ملے گی: بریفنگ

سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑا جائے گا : بریفنگخواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے آبادی پر قابو پانے میں اہم کردار ہے : بریفنگ

خاندانی منصوبہ بندی پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

___

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button