
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے گفتگو کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں ہے، ایران عزت،وقار،طاقت اور قوم کےحقوق کے تحفظ کےساتھ گفتگو کا آغاز کرتا ہے۔
ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں عوام اور ملک کے قانونی حقوق سےپیچھے نہیں ہٹے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پوری توانائی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، ہم ایران کے مفادات اور عزت و وقار کی حفاظت کریں گے۔
