انٹرنیشنلاہم خبریں

میناب اسکول سے متعلق امریکا کا دعویٰ بے بنیاد، من گھڑت اور خوفناک جھوٹ ہے’ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک

ایران نے میناب اسکول سے متعلق امریکا کا دعویٰ بے بنیاد،  من گھڑت  اور خوفناک جھوٹ قرار دے دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں نشانہ بنایا گیا میناب اسکول پاسداران انقلاب کے میزائل لانچنگ سائٹ کے قریب تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ، من گھڑت دعویٰ اور خوفناک جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حقیقت کوجھٹلایا نہیں جاسکتا کہ شہری علاقے میں واقع اور پڑھائی کےاوقات میں اسکول پر امریکی حملے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 170  افراد شہید ہوئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حملےکےذمہ داروں کو عالمی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button