
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے، اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے مہینوں بعد امریکی کانگریس نے اعتراف کرلیا ہے کہ لڑائی میں اربوں ڈالر مالیت کے کئی درجنوں لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی تصدیق کردی گئی کہ ایرانی فوج سب سے پہلی قوت ہے جس نے امریکا کا اہم ترین ایف تھرٹی فائیو طیارہ بھی مار گرایا تھا۔
