امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا، اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور ایران کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں، نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا، نیویارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ایران اعلی سطح کی سفارتکاری قرار دے دیا۔
Back to top button