اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں:صائمہ فاروق

246 سے زائد شہریوں نے محکمہ مال، پولیس، صفائی، صحت، تعلیم اور سیوریج سے متعلق شکایات بیان کیں

لاہور(ٹی این آئی)یراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی، آرٹس کونسل میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا- چیئر پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے عوامی مسائل سن کر فوری احکامات جاری کر دئیے- کمشنرحافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او صہیب اشرف بھی کھلی کچہری میں موجودتھے- 246 سے زائد شہریوں نے محکمہ مال، پولیس، صفائی، صحت، تعلیم اور سیوریج سے متعلق شکایات بیان کیں – متعدد شہریوں کے مسائل موقع پر حل کئے اور پیچیدہ معاملات متعلقہ محکموں کے سپرد کردئیے گئے-

چیئر پرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں -تمام محکموں کی ایک چھت تلے موجودگی سے عوام کو مسائل کے حل میں سہولت میسر ہوئی ہے- درخواستوں پر مسلسل فالو اپ لیا جائے گا، مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے- کمشنر حافظ شوکت علی نے کہاکہ عوامی درخواستوں پر شفاف انداز میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول شکایات کے حل کے لیے افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی- قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button