اہم خبریںپاکستان

گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

راولپنڈی (ٹی این آئی)گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اعلیٰ عسکری حکام، پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کی قربانی ہماری اعلیٰ روایات کی عکاس ہے، شہید افسر نے خاتون کی جان بچاتے ہوئے فرض شناسی،بہادری،ایثارکی مثال قائم کی، پاک فضائیہ ملک کیساتھ شہریوں کی جان،عزت کے تحفظ کیلئےبھی پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button