
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ سے پہلےایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی،لیکن ایران کو نہ دھمکی دی جا سکتی ہے، نہ لالچ ، ایران کی یورینیم افزودگی کسی صورت فروخت نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں حکام کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، دنیا کو احساس ہو گیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔
