اہم خبریںپاکستان

ریاست کو نقصان پہنچانے والےعناصر کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا، رانا ثناء اللہ

دھرنےکی طاقتیں آزاد کشمیر کے عوام کو حق رائے دہی سے روکنے میں ناکام ہو چکی،سیاسی مشیر

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیر اعظم کےمشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگاوفاقی وزیرامیرمقام اورمشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئےکہا ہتھیار اٹھانے، عوام کو ورغلانے ،تحریک آزادی جموں وکشمیرکوسبوتاژکرنےوالےعناصرکو قانون کاسامنا کرنا پڑے گا، دھرنا دینے والے اپنا احتجاج ختم کریں، تاکہ باقی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندے اسمبلی کا حصہ بن سکیں،دھرنےکی طاقتیں آزاد کشمیر کے عوام کو حق رائےدہی سے روکنےمیں ناکام ہو چکی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نےمزیدکہا آج کی پولنگ مکمل ہونےکےبعد آزادکشمیرکےانتخابات کےتینوں مراحل مکمل ہوجائیں گے،آزادکشمیرمیں دھاندلی کے الزامات لگانےوالوں نے آج تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا،مخالفین صرف پولنگ کی شرح 80 یا 85 فیصد ہونےکو دھاندلی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا آزادکشمیرمیں مضبوط خاندانی اوربرادری نظام کے باعث بعض علاقوں میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہوناغیرمعمولی بات نہیں،بعض پولنگ اسٹیشنزپر 80فیصدتک ووٹنگ ہوئی،اسکی وجوہات مقامی برادری اورخاندانی نظام سےجڑی ہیں،مخالف امیدواروں کےاپنے یونین کونسلز اورپولنگ اسٹیشنز پربھی 80 فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا عوام کے مینڈیٹ کےمطابق آزاد کشمیر اسمبلی اور حکومت سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا، انتخابی عمل کےبعد اسمبلی اور حکومت سازی کے مراحل آئینی طریقہ کار کے مطابق مکمل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button